سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن یہ ملک ہم سب کا ہے، فضل الرحمان کی پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست میں فیصلے جذبات کی بنیاد پر نہیں کیے جاتے، سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن یہ ملک ہم سب کا ہے، اور ہم اس کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم سب سے پہلے میدان میں ہوں گے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت نے موجودہ حالات میں مظاہروں سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔ احتجاج کی کال دینا مشکل نہیں، تاہم حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچ سمجھ کر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ان کا انداز کسی سنجیدہ سفارتکار کے بجائے سخت لہجے پر مبنی دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے مہذب اور محتاط گفتگو ضروری ہوتی ہے، ٹرمپ کی جانب سے ایران کو تباہ کرنے جیسے بیانات مناسب نہیں، انہیں پہلے سفارتی آداب سیکھنے چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے اور اس کا مقصد دنیا کو ممکنہ عالمی جنگ سے بچانا ہے۔ پاکستان کی اس کوشش کا احترام کیا جانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے عالمی منظرنامے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں جمہوریت کمزور ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں ایک متبادل نظام کی ضرورت پر غور کرنا ہوگا، جو کسی ایک جماعت نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریخ سے آگے سفر ممکن بنانے کی کوششیں، مصنوعی گریویٹی اسپیس اسٹیشنز پر کام شروع

’جوہری تخفیف کا معاملہ ختم ہو چکا ہے‘،شمالی کوریا کا سخت مؤقف

بھارت: نرس کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں