الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج مقدمات کی سماعتیں منسوخ کر دیں

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے 20 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ورک فرام ہوم کے نوٹیفکیشن کے پیش نظر اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آج یعنی 20 اپریل 2026 کو الیکشن کمیشن کے روبرو سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایم کیو ایم پاکستان 15 اکتوبر تک پارٹی انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان مقدمات کی آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی، جس سے متعلق فریقین کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر کے لیے جاری ورک فرام ہوم ہدایات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج پیر 20 اپریل 2026 کو ورک فرام ہوم کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی ادارے آج گھر سے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: فیکٹ چیک: اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفاتر کی بندش کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور سیکرٹریٹ اسٹاف اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر مختصر نوٹس پر دفتر پہنچنے کے لیے تیار رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

’تبلیغ کرنے گئے ہوں گے‘مفتی قوی کی نائٹ کلب میں پارٹی، ویڈیو وائرل

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

ریپبلکن سینیٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پوپ لیو کیخلاف ‘مذہبی جنگ’ پر کڑی تنقید

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی