فیکٹ چیک: اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفاتر کی بندش کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل سے تمام سرکاری و نجی دفاتر کی غیر معینہ مدت کے لیے بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے آج رات سے بند، احکامات جاری

اتوار کی شام وائرل ہونے والے اس مبینہ حکم نامے نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کردی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 20 اپریل سے جڑواں شہروں کے تمام دفاتر اگلے حکم تک بند رہیں گے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس کی تردید کردی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی بلکہ یہ شرپسند عناصر کی جانب سے پھیلائی گئی ایک من گھڑت دستاویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرانے کے احکامات جاری

تحقیقات کے مطابق وائرل ہونے والی تصویر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کے پرانے نوٹیفکیشن کو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے تبدیل کر کے نئی تاریخیں ڈالی گئی ہیں تاکہ عوام میں بے چینی پھیلائی جاسکے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود ایسی غیر تصدیق شدہ خبروں پر یقین نہ کریں اور تمام سرکاری و نجی ادارے پیر کے روز اپنے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس قسم کے جعلی نوٹیفکیشن تیار کرنے اور انہیں وائرل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ