محبت کی آڑ میں آن لائن فراڈ: نوسربازوں سے کیسے بچا جائے؟

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں آن لائن محبت کا فراڈ وقت کےساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے جس سے ان گنت مرد و خواتین دھوکا کھا کر اپنی دولت اور سکون لٹا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

بی بی سی کے مطابق برطانیہ کی ایک خاتون کرسٹی کی کہانی آن لائن فراڈز کے بڑھتے ہوئے عالمی نیٹ ورک کی ایک مثال ہے۔

ارتھ یارکشائر کی رہائشی 40 سالہ کرسٹی کا سنہ 2024 میں ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ایک شخص سے رابطہ ہوا جس نے خود کو ترکی میں مقیم ایک امیر برطانوی بزنس مین ظاہر کیا۔ اس شخص نے جعلی تصاویر اور ایک فرضی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے انہیں یہ یقین دلایا کہ اس کے پاس لاکھوں ڈالر کی بچت موجود ہے۔

چند ہی ہفتوں بعد اس شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ لوٹ مار کا شکار ہو گیا ہے اور اس کا فون اور کمپیوٹر چوری ہو چکے ہیں۔ اس نے کرسٹی سے مدد مانگتے ہوئے فون خریدنے اور بلز ادا کرنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیے: آن لائن خریداری میں بڑا دھوکا، کپڑوں کے بجائے آٹے کی بوری ملنے پر شہری کنزیومر کورٹ پہنچ گیا

محبت مبتلا اور ’دوست‘ پر اندھا اعتماد ہونے کے باعث کرسٹی نے نہ صرف فون بھیجا بلکہ 2 ماہ کے دوران تقریباً 80 ہزار پاؤنڈ بھی منتقل کر دیے جن میں سے 50 ہزار پاؤنڈ انہوں نے قرض لے کر ادا کیے۔

بعد میں تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ یہ شخص اصل میں نائیجیریا سے تعلق رکھتا تھا اور اپنی آواز بدلنے والی ٹیکنالوجی کے ذریعے فراڈ کر رہا تھا جبکہ اس کا دکھایا گیا بینک اکاؤنٹ بھی جعلی تھا۔

ماہرین کے مطابق کوویڈ لاک ڈاؤن کے بعد آن لائن فراڈز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب عالمی سطح پر فراڈ سے ہونے والے نقصانات 500 ارب ڈالر سالانہ سے بھی تجاوز کر چکے ہیں۔

صرف برطانیہ میں سنہ 2024 کے دوران اس نوعیت کے اسکینڈلز سے 106 ملین پاؤنڈ کا نقصان رپورٹ ہوا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے بچاؤ، پی ٹی اے کی صارفین کو ہشیار رہنے کی ہدایت

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والے فراڈز کا تقریباً 70 فیصد حصہ بیرونِ ممالک سے چلنے والے منظم جرائم پیشہ گروہوں سے منسلک ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی، جعلی ویب سائٹس اور مصنوعی آوازوں کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔

ایسے ہتھکنڈوں سے کیسے بچا جائے؟

ماہرین کے مطابق آن لائن فراڈز سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

آن لائن فراڈز سے بچنے کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی نامعلوم شخص پر فوراً بھروسہ نہ کیا جائے خصوصاً جب بات پیسے، تحائف یا جذباتی تعلق کی ہو۔ اگر کوئی شخص خود کو امیر، بیرونِ ملک مقیم یا مشکل میں ظاہر کرے اور جلدی مدد مانگے تو اسے خطرے کی علامت سمجھنا چاہیے۔ ایسے افراد اکثر جعلی تصاویر، فرضی کہانیاں اور فیک ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے کسی بھی دعوے کی تصدیق کیے بغیر رقم یا ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہیں کرنی چاہیے۔

علاوہ ازیں ہمیشہ صرف معروف اور محفوظ پلیٹ فارمز استعمال کریں اور کسی بھی مشکوک لنک، ایپ یا ویب سائٹ پر لاگ ان نہ کریں۔ بینک یا ذاتی معلومات کبھی بھی چیٹ یا ای میل کے ذریعے نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیے: قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری میں ہونے والے فراڈ سے کیسے بچا جائے؟

اگر کوئی شخص بار بار پیسے مانگے یا دباؤ ڈالے تو فوراً رابطہ ختم کر دینا بہتر ہے۔ اپنے خاندان یا دوستوں سے مشورہ لینا بھی ایک اچھا طریقہ ہے تاکہ جذبات میں آ کر غلط فیصلہ نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور وزیرخارجہ تاریخی کردار ادا کررہے ہیں، نواز شریف

ہواوے کا نیا فولڈیبل فون بڑی اسکرین اور طاقتور فیچرز کے ساتھ متعارف

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نشست پر ضمنی انتخاب مؤخر کر دیا

واٹس ایپ کا نیا پریمیم پلان، صارفین کو ماہانہ کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

ویڈیو

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ