پاکستان کی سفارتکاری: ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کے لیے مثبت انداز میں غور

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک ایرانی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے مثبت غور و فکر کر رہا ہے، تاہم اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان نے ایران کی بندرگاہوں پر عائد امریکی ناکہ بندی ختم کرانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جسے ایران کی امن عمل میں واپسی کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

رائٹرز سے گفتگو میں ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ تہران اس معاملے کو مثبت نظر سے دیکھ رہا ہے، لیکن فی الحال کسی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بطور ثالث امریکی ناکہ بندی کے خاتمے اور ایران کی ممکنہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اس وقت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی جب امریکا نے ایک ایرانی کارگو جہاز کو اپنی تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا، جس پر تہران نے ردعمل دینے کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں پاکستان روانہ ہو چکا ہے، اور ہم بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

ویڈیو

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار