پاک بحریہ کا تیمور ایئر لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی نے مقامی طور پر تیار کردہ ’تیمور ایئر لانچ کروز میزائل‘ کا کامیاب لائیو ویپن فائرنگ تجربہ کیا ہے۔

یہ اینٹی شپ میزائل سسٹم انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، جس سے سمندری حدود میں دشمن کے اہداف کو دور فاصلے سے مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کی تصدیق ہوئی۔

بیان کے مطابق یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اہم پیشرفت ہے اور مسلح افواج کی مشترکہ و ہم آہنگ اسٹرائیک پاور کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملکی سمندری مفادات اور خودمختار پانیوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

اس کامیابی پر صدر مملکت، وزیر اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘