آزاد جموں و کشمیر زرعی کانفرنس بدھ 22 اپریل 2026 کو ایئرپورٹ مظفرآباد میں منعقد ہوگی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد میں اوورسیز کشمیری کنونشن کا آغاز، دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی شرکت
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد خطے میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں جدت لا کر پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کو درپیش مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔
ایئرپورٹ مظفرآباد میں منعقد ہونیوالی اس کانفرنس کے لیے پنڈال، اسٹالز، شرکا کی آمد و رفت، پارکنگ، اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم سمیت تمام انتظامی امور مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے: لاکھوں لیپ ٹاپس تقسیم کیے ایک بھی سفارش پر نہیں دیا، وزیر اعظم شہبازشریف کا مظفر آباد میں تقریب سے خطاب
کانفرنس میں جدید زرعی مشینری، بہتر بیج، ڈیری فارمنگ، پولٹری اور مویشیوں کی صحت سے متعلق نئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کروایا جائے گا۔
زرعی ماہرین کسانوں کو پیداوار میں اضافے، بیماریوں کی روک تھام اور مارکیٹ تک رسائی کے مؤثر طریقوں سے آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: مظفرآباد، وائلڈ لائف نے پہاڑی نالے سے بیمار مادہ تیندوے کو ریسکیو کرلیا
مختلف سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے اسٹالز بھی قائم کیے گے ہیں جہاں جدید زرعی آلات، بیج، کھاد اور لائیو اسٹاک سے متعلق سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔














