دنیا بھر میں پاکستان کا چرچہ، ایران امریکا جنگ بندی کے بعد سے عالمی ٹرینڈز پر نمبر ون

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپریل 2026 پاکستان کے لیے عالمی سطح پر غیر معمولی توجہ کا مہینہ ثابت ہوا جب پاکستان نے ایران اور امریکا کے مابین ثالثی کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا اور پھر اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوا۔ جنگ بندی کی ان کوششوں نے پاکستان کو نہ صرف عالمی میڈیا بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی نمایاں مقام دلایا اور ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا اور پھر پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کرنے والے ممالک میں شامل ہو گیا۔

گوگل ٹرینڈز کے دستیاب ڈیٹا کے مطابق اپریل 2026 کے دوران پاکستان، اسلام آباد اور خصوصاً پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سطح پر نمایاں ٹرینڈز میں شامل رہے۔ 8 اپریل کے بعد پاکستان سے متعلق سرچ انٹرسٹ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور کئی مواقع پر پاکستان اور اہم شخصیات کئی کئی دن ٹاپ ٹرینڈ میں موجود رہیں اور یہ عمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ اس عرصے میں سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا موضوع تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابی، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ٹاپ گلوبل ٹرینڈ بن گئے

دستیاب ٹرینڈ ڈیٹا کے مطابق امریکا، ایران، اسرائیل، برطانیہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں پاکستان سے متعلق سرچ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور عوامی اور میڈیا دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سفارتی سرگرمیوں، امن کوششوں اور خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان متعدد خطوں میں بیک وقت ٹرینڈ کرتا رہا جس نے اسے عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

جنگ بندی کی کوششوں کے دوران پاکستان کو عالمی میڈیا میں بھی نمایاں کوریج ملی۔ بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کے سفارتی کردار، اسلام آباد مذاکرات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں مرکزی موضوع رہیں خصوصاً فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اہم ثالث قرار دیا گیا اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے بیانات اور سفارتی روابط بھی عالمی خبروں کا حصہ بنے اور مسلسل ٹاپ ٹرینڈ رہے۔

ڈیجیٹل ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل پر روزانہ اربوں سرچز ہوتی ہیں اور کسی بھی ملک کا اچانک عالمی ٹرینڈ بننا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ ملک عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ یہ پیشرفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان نے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی سفارتی اہمیت کو نمایاں طور پر منوایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار