سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابی، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ٹاپ گلوبل ٹرینڈ بن گئے

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنگ بندی میں اہم کامیابی کے بعد پاکستان عالمی منظرنامے پر نمایاں حیثیت اختیار کر گیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی مؤثر سفارتی کاوشوں کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

عالمی سرچ ٹرینڈز کے مطابق پاکستان سوشل میڈیا پر سرفہرست موضوعات میں شامل رہا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ٹرینڈنگ میں نمایاں رہے تاہم عالمی سطح پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہیں جو اس وقت گلوبل سرچ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

@samaadigital Field Marshal Gen Syed Asim Munir Tops Global Search Trends | Samaa Transmission #Samaatv #SamaaTransmission #GlobalPeaceByPakistan #IslamAbadTalks #GlobalSearchTrends #FieldMarshalAsimMunir #IranUSCeaseFire #pakistan ♬ original sound – Samaa TV

 

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس عمل میں نہایت اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تہِ دل سے پاکستان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے پوری کوشش کی۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی ایران سے متعلق جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا تہِ دل سے شکر گزار ہے جس نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’جے ڈی وینس پاکستان آتے ہی کوئٹہ ہوٹل پہنچ گئے‘، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی پاکستان کی مذاکراتی عمل میں سہولت کاری پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کو دوست اور برادر ملک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششیں اس عمل کو آگے بڑھانے میں اہم رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم