روسی دارالحکومت ماسکو کے ایئرپورٹ پر 40 اسرائیلی مسافر زیر حراست

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل نے تصدیق کردی ہے کہ اس کے چالیس شہریوں کو روس کے دارالحکومت ماسکو کے ہوائی اڈے پر پانچ گھنٹے تک زیر حراست رکھا گیا۔ اسرائیل نے اس پیش رفت کے بعد اپنے شہریوں کو روس کے سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے ڈومودیڈوو ایئرپورٹ پر تقریباً 40 اسرائیلی شہریوں کو پاسپورٹ کنٹرول کے دوران حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے ہولوکاسٹ کا سبق بھلا کر غزہ پر قبضے کا غیر قانونی منصوبہ بنایا، روسی سفارتکار

رپورٹس کے مطابق ان مسافروں کو تقریباً پانچ گھنٹے تک روکے رکھا گیا اور روسی حکام کی جانب سے ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ زیرِ حراست افراد میں بچے اور دوہری شہریت رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے مسافروں کے موبائل فونز کا جائزہ لیا اور ان سے ایران اسرائیل تنازع سے متعلق سوالات کیے۔

مزید بتایا گیا کہ دورانِ تفتیش حکام نے مسافروں کو آگاہ کیا کہ ایران روس کا اتحادی ہے اور ایران کے مخالفین کو ’روس کے دشمن‘ تصور کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ان کا ماسکو آنا ’قابلِ خواہش نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیے روس ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ولادی میر پیوٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

اس واقعے کے بعد تل ابیب نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے روس کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘