عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے کمی کے بعد 498,962 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 1029 روپے کم ہو کر 427,779 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 4766 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














