بھارت میں پہلگام واقعے کی پہلی برسی پر کانگریس رہنما جیرام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خارجہ پالیسی کو مکمل ناکام قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل، بھارتی سیکیورٹی ناکامیوں پر پھر سوالات اٹھ گئے
انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے انٹیلیجنس ناکامی کے اعتراف کے باوجود یہ واضح نہیں کہ اس پر کیا اقدامات کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود کئی اہم سوالات بدستور جواب طلب ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، تاہم بھارت اپنے مؤقف کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا۔@AmirSaeedAbbasi @iamabidmalik @alihamzaisb #India #pehalgam pic.twitter.com/EO5XzPrZQx
— Media Talk (@mediatalk922) April 22, 2026
جیرام رمیش نے مزید کہا کہ حکومت کی سفارتی حکمت عملی مؤثر ثابت نہیں ہو سکی اور عالمی سطح پر بھارت کا مؤقف مضبوط انداز میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا حکومت اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرے گی، تاہم ان کے بقول اس کا امکان کم ہے۔
مزید پڑھیں:پہلگام واقعہ: ایک سال بعد بھارت شواہد پیش نہ کرسکا، عطااللہ تارڑ
انہوں نے کہا کہ داخلی چیلنجز کے باوجود سفارتی سطح پر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے، جس کے باعث حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔














