پہلگام واقعہ: ایک سال بعد بھارت شواہد پیش نہ کرسکا، عطااللہ تارڑ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، تاہم بھارت اپنے مؤقف کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا۔

عطا اللہ تارڑ 22 اپریل 2025 کو ’بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن‘ کا ایک سال مکمل ہونے کے تناظر میں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہ کشمیر ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، مگر بھارت اسے داخلی معاملہ قرار دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دہشتگردی کو اندرونی مسئلہ ہونے کے باوجود بیرونی رنگ دے رہا ہے اور اپنے اندرونی معاملات کو عالمی سطح پر مختلف انداز میں پیش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام طرز کا کوئی فالس فلیگ آپریشن کیا گیا تو معاملہ کلکتہ تک لے جائیں گے، وزیر دفاع نے بھارت کو خبردار کردیا

عطااللہ تارڑ کے مطابق واقعے کے صرف 10 منٹ میں ایف آئی آر کا اندراج اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ متن پہلے سے تیار تھا، جس سے بھارت کے مؤقف پر سوالات اٹھتے ہیں۔

وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ پر بین الاقوامی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی اور مختلف تھنک ٹینکس کی جانب سے بھی سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے، تاہم بھارت ان کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔ ان کے مطابق بے بنیاد پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر قابلِ قبول بنانا ممکن نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ بھارت مؤثر بیانیہ تشکیل نہیں دے سکا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو بھارت نے مسترد کیا، جو اس کے مؤقف کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد ایف آئی آر کا اندراج اور اس کی تفصیلات پہلے سے تیار ہونے کے شواہد بھی شکوک کو مزید تقویت دیتے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کرتا ہے اور مختلف ممالک میں کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سمیت متعدد واقعات بھارت کے کردار کو بے نقاب کر چکے ہیں، جبکہ پاکستان کے پاس اس حوالے سے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: آپریشن سندور پر فلم بنتی اس سے پہلے ہی پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ پر ڈراما بنادیا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور پوری قوم اس عزم پر متحد ہے کہ ملک سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ بھارت اپنی پالیسیوں کے باعث تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیاسی و عسکری قیادت ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر یکسو ہے اور قومی اتحاد کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیک ریپبلک: تیرہویں صدی کی مقدسہ کی چوری شدہ کھوپڑی برآمد، ملزم گرفتار

ایران کے ساتھ جنگ بندی پاکستان کے کہنے پر کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل، ایمان فاطمہ کا مشکل وقت اور کامیابی پر جذباتی پیغام

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز