مشرق وسطیٰ تنازعہ: بھارت میں ڈھائی ملین افراد کے خط غربت سے نیچے جانے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا، اسرائیل حالیہ تنازع بھارت کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 25 لاکھ مزید بھارتی شہری غربت کی دلدل میں دھنس سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگنی ویر اسکیم نے بھارتی معیشت اور فوجی نظام کی کمزوریاں عیاں کر دیں

رپورٹ کے مطابق توانائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو آمدنی اور سرکاری خزانے پر شدید دباؤ بڑھے گا۔ ’مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کشیدگی، ایشیا بحرالکاہل پر انسانی ترقی کے اثرات‘ کے عنوان سے جاری اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بحران کی وجہ سے عالمی سطح پر 88 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے جاسکتے ہیں، جس میں جنوبی ایشیا کا حصہ سب سے زیادہ ہوگا۔

بھارت میں غربت کی شرح 23.9 فیصد سے بڑھ کر 24.2 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جس سے غریب افراد کی مجموعی تعداد 354 ملین ہوجائے گی۔ بھارت اپنی پیٹرولیم ضروریات کا 90 فیصد سے زائد درآمد کرتا ہے، جبکہ خام تیل کا 40 فیصد اور ایل پی جی کا 90 فیصد حصہ مشرقِ وسطیٰ سے آتا ہے، آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سپلائی چین کو متاثر کر کے ادویات کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اور طبی آلات کے خام مال کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہاں، بھارتی معیشت مردہ ہے‘، راہول گاندھی نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی حمایت کردی

رپورٹ میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ اس ممکنہ تباہی کو روکنے کے لیے پاکستان نے سفارتی محاذ پر اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران کے درمیان 8 اپریل کو 14 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد 11 اپریل کو اسلام آباد میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان تاریخی براہِ راست مذاکرات ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ایران،امریکا تنازع کے مستقل حل کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا، اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں کی جارہی ہیں تاکہ جنگ بندی کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کیا جاسکے اور خطے کو مزید معاشی تباہی سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں اڈانی گروپ کیخلاف فردجرم، بھارتی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہورہا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران سے امن مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے اچھی خبر جمعے تک آسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار