پنجاب اسمبلی: ٹریفک جرمانوں میں کمی سے متعلق ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی نے ٹریفک جرمانوں میں کمی سے متعلق ترامیمی بل کو اکثریتی رائے سے منظور کر لیا ہے، تاہم اس قانون کے نافذ العمل ہونے کے لیے گورنر پنجاب کی حتمی منظوری درکار ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سفارشات کی روشنی میں ایوان میں پیش کیا گیا، جسے ارکان کی اکثریت نے منظور کر لیا۔

مزید پڑھیں: نیا موٹر وہیکل آرڈینس تیار، ٹریفک چالان میں ہزاروں روپے کی کمی کردی گئی؟

اس سے قبل یکم اپریل کو بھی چالانوں میں کمی سے متعلق ترامیم کی منظوری دی گئی تھی، جنہیں صوبائی موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) 2025 آرڈیننس کے تحت باقاعدہ شکل دی گئی۔

منظور شدہ ترامیم کے مطابق موٹر سائیکل کے بعض جرمانے 2 ہزار روپے سے کم کر کے ایک ہزار روپے کر دیے گئے ہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ چالان کی حد 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

رکشہ ڈرائیورز کے لیے کچھ خلاف ورزیوں پر جرمانہ 3 ہزار سے کم کر کے ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

اسی طرح کار اور جیپ کے لیے بعض جرمانے 5 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں، تاہم سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔ اوور اسپیڈنگ کے جرمانوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید برآں 2000 سی سی اور اس سے زیادہ لگژری گاڑیوں کے جرمانے 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان کے لیے کم از کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزدا، کوسٹر اور دیگر ہلکی مسافر گاڑیوں کے جرمانے 20 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی: ناجائز چالانوں، سی سی ڈی اور سیاسی انتقام کے خلاف اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

بھاری گاڑیوں جیسے ٹرک اور بسوں کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار