نیا موٹر وہیکل آرڈینس تیار، ٹریفک چالان میں ہزاروں روپے کی کمی کردی گئی؟

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے ٹریفک جرمانوں میں ہوش ربا اضافے والا آرڈیننس واپس لے لیا ہے۔ اب نیا صوبائی موٹر وہیکل 2025 آرڈیننس میں جرمانوں کی کمی کا ترمیمی بل تیار کر لیا گیا ہے، جس کی قائمہ کمیٹی نے منظوری بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

محکمہ داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد قائمہ کمیٹی میں جرمانوں میں کمی کی تجاویز پیش کیں۔ کمیٹی کے 41ویں اجلاس کی تیسری نشست میں ترمیم شدہ آرڈیننس کو ایوان میں پیش کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا، تاہم اسے حتمی منظوری کے لیے اسمبلی میں نہیں لایا جا سکا۔ کمیٹی نے محکمہ داخلہ کی بریفنگ سننے کے بعد ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

پچھلے آرڈیننس کے ذریعے ٹریفک جرمانوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا تھا، جس سے عام شہریوں، موٹر سائیکل سواروں، رکشہ چلانے والوں اور چھوٹے بڑے گاڑی مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

اب آرڈیننس میں کیا تبدیلیاں کی گئیں؟

قائمہ کمیٹی میں منظور ہونے والی ترامیم کے تحت جرمانوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ موٹر سائیکل کی کچھ عام خلاف ورزیوں پر جرمانہ 2 ہزار سے کم کر کے 1 ہزاروپے کر دیا گیا۔ موٹر سائیکل کی زیادہ سے زیادہ جرمانہ اب 2 ہزار روپے رہے گا۔ رکشہ چند خلاف ورزیوں پر جرمانہ 3 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے کر دیا گیا۔ سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

کار اور جیپ کی خلاف ورزیوں پر جرمانہ 5 ہزار سے کم کر کے 3 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ سنگین خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا۔ اوور سپیڈنگ موٹر سائیکل، رکشہ اور کار کے اوور سپیڈنگ جرمانے برقرارکھے گئے ہیں۔

2000 سی سی اور لگژری گاڑیاں پرجرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیا گیا۔ اب کم از کم 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وینز اور لائٹ گاڑیاں پر جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار روپے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: ناجائز چالانوں، سی سی ڈی اور سیاسی انتقام کے خلاف اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

ٹرک، بس اور ہیوی گاڑیاں زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے کر دیا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم عام شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے کی گئی ہیں۔ آرڈیننس کی اسمبلی سے حتمی منظوری کے بعد جرمانوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق نئی ترامیم سے شہریوں پر بوجھ کم ہوگا جبکہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سختی برقرار رہے گی۔ بل جلد اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل میں بھی سیاست، ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

300 ارب روپے کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں