پنجاب اسمبلی: ناجائز چالانوں، سی سی ڈی اور سیاسی انتقام کے خلاف اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے ناجائز چالانوں، سی سی ڈی اور سیاسی انتقام کے خلاف حکومت پر تنقید کی ہے۔

اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد نے ناجائز چالانوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ میرے 4 چالان ہو گئے ہیں، متعلقہ محکمہ کہتا ہے کہ چالان پر ریویو کیا جائے گا، اگر غلط ہوئے تو ختم کر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی اجلاسوں میں غیر حاضری کی وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہاکہ جب انصاف نہیں ملے گا تو کیا ایوان میں بات بھی نہیں کریں گے۔

رانا آفتاب احمد نے کہاکہ وہ ڈی سی او اور ڈی پی او کے محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ سی سی ڈی کیوں بنانی پڑی۔

سی سی ڈی سے متعلق مؤقف

ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہاکہ سی سی ڈی کا پورے صوبے کو فائدہ ہوا ہے۔

حکومتی رکن صہیب بھرتھ نے کہاکہ اداروں کو سب نے مل کر مضبوط کرنا ہے۔

حکومتی رکن رانا محمد اقبال نے بددیانتی کوئی بھی کرے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ اگر 25-2024 کے مقدمات میں ریکوری نہیں ہوئی تو پولیس اہلکاروں کو نوٹس دینا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر کی لا اینڈ آرڈر پر گفتگو

اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کا سیشن اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام 6 بجے کے بعد اب لا اینڈ آرڈر پر بحث شروع کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن ایوان میں اس لیے آتی ہے تاکہ عوامی مسائل پر حکومت سے جواب طلب کیا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھے بیٹھ کر مشاورت کرنی چاہیے کیونکہ آنے والے دنوں میں معاشی ابتری کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اندرونی طور پر مضبوط ہوں گے تو سرحدوں پر بھی مضبوط ہوں گے۔

سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے تحفظات

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عالیہ حمزہ کے گھر پر چھاپے کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ میاں اسلم کو حلف اٹھانے نہیں دیا گیا اور وہ اپنی والدہ کی وفات پر بھی موجود نہیں ہو سکے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایسی جمہوریت پروان چڑھائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، اسپیکر کی تنخواہ و مراعات ترک، اخراجات میں بڑی کمی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری کو ہر دس دن بعد گردوں کا ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالیہ حمزہ، اسلم اقبال، چوہدری اعجاز اور کلیم اللہ سمیت دیگر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی