آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے لیے 6 ماہ درکار ہوں گے، امریکی محکمہ جنگ

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ جنگ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے مبینہ طور پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں قریباً 6 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی کوئی بھی کارروائی غالباً امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے سے قبل شروع نہیں کی جائے گی، جس کے باعث اس کشیدگی کے معاشی اثرات رواں سال کے آخر یا اس کے بعد تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ جنگ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو ایک خفیہ بریفنگ میں یہ معلومات فراہم کیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو اسلام آباد میں متوقع ہے، تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم نہیں کی جائےگی۔

گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی درخواست پر ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جلد از جلد معاہدہ چاہتے ہیں، اور جنگ بندی میں توسیع 3 سے 5 روز کے لیے کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار