حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ، شادی کی تقریب کے دوران 3 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں شادی کی تقریب کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں 3 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بچے اپنے رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے اور گھر کی چھت پر سو رہے تھے کہ اسی دوران چھت کے قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کھمبے پر اٹکی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10، 12 اور 14 سال بتائی گئی ہیں، جن میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔

دوسری جانب حیسکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پھلیلی سب ڈویژن میں پیش آنے والا یہ واقعہ کرنٹ لگنے سے ہوا، تاہم جائے وقوعہ پر بجلی کی تاریں ٹوٹی ہوئی نہیں تھیں۔ ان کے مطابق امکان ہے کہ بچے تاروں کے انتہائی قریب موجود تھے یا انہیں چھونے کے باعث کرنٹ لگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں غیرقانونی تعمیرات کے باعث بجلی کی تاریں گھروں کی چھتوں اور دیواروں کے بہت قریب آ چکی ہیں، جبکہ ٹنڈو طیب کے علاقے میں رہائشیوں کو اس حوالے سے پہلے بھی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی