پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل اور سپریم کورٹ ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ دونوں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ پنجاب میں انتخابات کے حکم کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بھی آج ہو گی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ عدالت نے سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔ جبکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دے چکی ہے، درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ ججمنٹس ریویو ایکٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔