ٹیک کمپنیوں پر سروس ٹیکس: ٹرمپ کی برطانیہ پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد ڈیجیٹل سروسز ٹیکس ختم نہ کیا تو اس کو بھاری ٹیرف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2026 چین کی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ، امریکی ٹیرف کے باوجود تجارت میں بڑی بحالی

یہ ٹیکس جو سنہ 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا سرچ انجنز، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آن لائن مارکیٹ پلیسز کی آمدنی پر 2 فیصد ٹیکس ہے جو برطانوی صارفین سے حاصل کی جاتی ہے۔ اس میں امریکی کمپنیاں بشمول گوگل، میٹا اور ایپل شامل ہیں۔

اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ان ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے بقول امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا کر آسان کمائی کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہم اس کا جواب بہت آسانی سے برطانیہ پر بڑا ٹیرف لگا کر دے سکتے ہیں اس لیے انہیں محتاط رہنا چاہیے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر برطانیہ نے ٹیکس ختم نہ کیا تو امریکا ممکنہ طور پر اس پر بھاری ٹیرف عائد کرے گا تاہم انہوں نے اس کی کوئی مخصوص شرح نہیں بتائی۔

مزید پڑھیے: عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، کینیڈین وزیراعظم نے گرین لینڈ پر امریکی ٹیرف ناقابل قبول قرار دیدیا

دوسری جانب برطانوی حکومت اس ٹیکس کا دفاع کرتی آئی ہے اور اسے ایک اہم مالی اقدام قرار دیا ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس ٹیکس سے 2024-2025 کے مالی سال میں تقریباً 800 ملین پاؤنڈ (1.08 ارب ڈالر) کی آمدنی حاصل ہوئی۔

یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم پر تنقیدی بیانات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے

مزید پڑھیں: امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

مزید برآں یہ صورتحال ایسے وقت میں مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے کہ جب برطانیہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس اپنی ملکہ کے ہمراہ آئندہ ہفتے سرکاری دورے پر امریکا پہنچنے والے ہیں جہاں ان کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘