پاکستان کے صدر آصف علی زرداری 25 اپریل سے یکم مئی 2026 تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔
🔊PR No.1️⃣0️⃣9️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Curtain Raiser: Visit of the President of the Islamic Republic of Pakistan to the People’s Republic of China
🔗⬇️ pic.twitter.com/VpXAQMvP43— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 25, 2026
دورے کے دوران صدر زرداری چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خصوصاً اقتصادی و تجارتی تعاون اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کی دیرینہ روایت کا حصہ ہے اور اس سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔












