پاکستان کا دورہ سود مند رہا، اب دیکھنا ہوگا امریکا سفارتکاری میں سنجیدہ ہے یا نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا پاکستان کا حالیہ دورہ انتہائی سودمند رہا ہے۔

اسلام آباد سے مسقط پہنچنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے قابل عمل فریم ورک سے متعلق اپنا مؤقف پیش کیا ہے، اور اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکا سفارتکاری میں واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ اور برادرانہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یاد رہے کہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان و ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ سارے کارڈز امریکا کے پاس ہیں، 18 گھنٹے کا سفر طے کرکے بے سود باتیں کرنے کا کوئی مقصد نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp