کیا کسی نے فون کر کے بتایا کہ وہ آپ سے جل رہا ہے؟ امیشا پٹیل کا ذاکر خان کو جواب

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل اور معروف کامیڈین ذاکر خان کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے، امیشا پٹیل نے ذاکر خان کے اس دعوے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بالی ووڈ فلم ‘دھریندھر 2’ کی کامیابی سے حسد کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین بول اٹھے

اس تنازع کا آغاز ایک ایوارڈ شو کے دوران ہوا جہاں ذاکر خان نے عالیہ بھٹ کے ساتھ میزبانی کرتے ہوئے طنزیہ جملہ کسا تھا، ذاکر خان کے اس  جملے پر امیشا پٹیل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ان سے سوال کیا ہے کہ آپ کو کس نے فون کر کے بتایا کہ وہ غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں؟

ایک حالیہ انٹرویو میں امیشا پٹیل نے واضح کیا کہ کامیڈینز کے لیے اسٹیج پر کھڑے ہو کر کامیاب لوگوں کا مذاق اڑانا بہت آسان ہے، لیکن پہلے خود اس مقام تک پہنچ کر دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان کا کامیڈی سے دور رہنے کا فیصلہ، اصل وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری ‘دھرندھر 2’ کی کامیابی سے ڈری ہوئی نہیں ہے بلکہ اسے ایک بینچ مارک کے طور پر دیکھ رہی ہے اور اس سے سیکھ رہی ہے۔

امیشا کا کہنا تھا کہ رام گوپال ورما جیسے بڑے فلم سازوں اور دیگر اداکاروں نے فلم کی تعریف کی ہے اور اپنی فلموں کے معیار کو بہتر بنانے پر کام شروع کردیا ہے، جو کہ ایک مثبت مقابلہ ہے۔

امیشا پٹیل نے ذاکر خان کو مشورہ دیا کہ وہ انڈسٹری میں منفی سوچ پھیلانے سے گریز کریں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شاہ رخ خان، سلمان خان، سنی دیول اور ہریتھک روشن جیسے سپر اسٹارز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری دہائیوں سے ہٹ فلمیں دے رہی ہے اور ‘گدر’ مچا رہی ہے، اس لیے کسی ایک فلم کی کامیابی سے کوئی غیر محفوظ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے شادی کرلوں، امیشا پٹیل نے مداحوں سے رائے مانگ لی

امیشا نے مطالبہ کیا کہ ذاکر خان ان دس لوگوں کے نام بتائیں جنہوں نے انہیں فون کر کے اپنی بے چینی کا اظہار کیا، ورنہ ایسی باتیں کرنا بند کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری