اسلام آباد میں آج ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان، شہریوں کو پیشگی تیاری کی ہدایت

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر مختلف اوقات میں ٹریفک کی ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان اقدامات کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، اس لیے شہری سفر کے لیے اضافی وقت رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود رہے گی۔

مزید معلومات اور تازہ صورتحال سے آگاہی کے لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ چینل فالو کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp