اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں خطرناک ڈرفٹنگ کے ذریعے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کے خلاف اسلام آباد ٹریفک پولیس اور تھانہ کوہسار نے بڑی کارروائی کی ہے۔

مشترکہ کارروائی کے دوران خطرناک ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کی گاڑیاں بھی قبضے میں لے کر تھانے میں بند کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا شہریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے واضح کیا کہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والے کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے گرد گھیرا تنگ

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان ہر وقت سڑکوں پر موجود ہیں۔

سی ٹی او نے خبردار کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی جاری رہے گی تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے