امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر قاتلانہ حملے کی کوشش میں محفوظ رہے جب وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایک مسلح شخص نے سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ہفتہ کی رات اس وقت پیش آیا جب وائٹ ہاؤس کاریسپونڈنٹس ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب جاری تھی۔ اچانک ایک شخص ہتھیاروں کے ساتھ سیکیورٹی حصار عبور کرنے کی کوشش میں دوڑا، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ کرنے والا شخص دنیا کے مسائل حل کرنا چاہتا تھا، خاندان کا دعویٰ
واقعے کے دوران تقریب میں موجود قریباً 2600 افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد زمین پر لیٹ گئے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے صدر ٹرمپ اور دیگر اہم شخصیات کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب آپ بااثر ہوتے ہیں تو لوگ آپ کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے اس واقعے کو اپنی پالیسیوں اور فیصلوں سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلیاں لانے کی وجہ سے کچھ عناصر ناراض ہیں۔
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) April 26, 2026
حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ اس کے قبضے سے بندوق، پستول اور چاقو برآمد ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم نے ایک تحریری منشور بھی تیار کیا تھا جس میں حملے کی نیت ظاہر کی گئی تھی۔
یہ گزشتہ ایک سال کے دوران صدر ٹرمپ پر حملے کی دوسری بڑی کوشش ہے۔ اس سے قبل 2024 میں بھی ایک انتخابی جلسے کے دوران ان پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 11 جہاز تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مئی جنگ کا ذکر چھیڑ دیا
واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔












