پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کو بی جے پی میں شامل ہونا مہنگا پڑ گیا، لاکھوں فالوورز سے محروم

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا کے شوہر اور راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد میں نمایاں کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق راگھو چڈھا کے پارٹی تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ان کے انسٹاگرام فالوورز میں تقریباً 10 لاکھ کی کمی دیکھی گئی۔ ان کے فالوورز کی تعداد 14.6 ملین تھی جو پارٹی تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد کم ہو کر 12.5 ملین رہ گئی۔

راگھو چڈھا نے صرف اپنی جماعت تبدیل نہیں کی بلکہ اے اے پی کے چھ دیگر راجیہ سبھا ارکان کو بھی اپنے ساتھ بی جے پی میں شامل کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ’غدار‘ اور ’دھوکے باز‘ جیسی مہم چلائی جا رہی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ آن لائن ردعمل زیادہ تر نوجوان طبقےخصوصاً جنریشن زی (Gen Z) کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ نیشنل کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) کے ترجمان انیش گاونڈے نے ایک بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر ایک منظم ’ان فالو مہم‘ کے باعث راگھو چڈھا کے فالوورز میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کے مطابق ’انٹرنیٹ کسی کو راتوں رات مقبول بھی بنا سکتا ہے اور اسی رفتار سے مقبولیت کم بھی کر سکتا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ