غیر ملکی عدلیہ اور بین الاقوامی قانونی اداروں کیساتھ تعاون بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ کا جامع کمپینڈیم جاری

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بین الاقوامی عدالتی تعاون سے متعلق جامع کمپینڈیم جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمپینڈیم میں غیر ملکی عدلیہ اور بین الاقوامی قانونی اداروں کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کا چین کے ساتھ عدالتی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمپینڈیم میں عدالتی تبادلوں، مفاہمتی یادداشتوں اور تربیتی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ ادارے کی استعداد کار بڑھانے اور بہترین عالمی عدالتی طریقوں سے استفادے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ دستاویز میں ٹیکنالوجی پر مبنی عدالتی اصلاحات، علم کے تبادلے کے اقدامات، قانون کی حکمرانی اور انصاف تک رسائی کے فروغ کے عزم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق جدید، مؤثر اور عوامی مرکزیت پر مبنی عدالتی نظام کی تشکیل اس اقدام کا بنیادی ہدف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں