سپریم کورٹ کا چین کے ساتھ عدالتی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چین کے ساتھ عدالتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات، جدید تربیت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگست 2025 میں سپریم پیپلز کورٹ آف چین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ’ایم او یو‘ پر دستخط کیے گئے تھے، جس کے تحت دونوں ممالک کے عدالتی اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، گریڈ ایک تا 15 کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ کے نمایاں ججز کو بین الاقوامی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ نچلی سطح پر عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں بلوچستان سے ایک خاتون ایڈیشنل سیشن جج اور مٹھی کے سینیئر سول جج کی چین روانگی متوقع ہے، جہاں وہ پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بنوں اور ڈیرہ غازی خان کے ججز مئی 2026 میں شنگھائی میں قانونی تربیتی کورس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: غیر حاضری کو چھٹی میں تبدیل کرنے کے بعد ملازم کو برطرف کیا جا سکتا ہے؟ سپریم کورٹ کا اہم سوال

سپریم کورٹ کے مطابق پاکستانی آئی ٹی ماہرین کا ایک وفد جولائی 2026 میں بیجنگ کا دورہ کرے گا، جہاں وہ عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے تجربات کا مشاہدہ کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نچلی سطح پر عدالتی صلاحیت کو بہتر بنانا اور نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں