’یہ تو والد سے بھی اچھا بولر ہے‘، بابراعظم کی شاہین آفریدی کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹر بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے عالیار کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیار میدان میں اپنے والد کے بولنگ ایکشن کی نقل کرتے ہوئے بابر کو چند ہلکی پھلکی گیندیں کرواتا ہے۔ بابر بھی مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے جان بوجھ کر شاٹ مس کرتے ہیں اور یوں ظاہر کرتے ہیں جیسے وہ آؤٹ ہو گئے ہوں جس سے موحول خوشگوار ہو گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Connect (@pakistanconnect)

یہ خوبصورت لمحہ نہ صرف وہاں موجود افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لے آیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے دل بھی جیت گیا۔ صارفین کی جانب سے عالیار کے لیے محبت بھرے تبصرے سامنے آئے۔ ایک صارف نے اسے ’انتہائی پیارا بچہ‘ قرار دیا جبکہ ایک اور نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ تو اتنی کم عمر میں اپنے والد سے بھی بہتر بولنگ کرتا نظر آ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟