29 اپریل سے 3 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک کے جنوبی حصوں میں 29 اپریل سے 3 مئی تک ہلکی شدت کی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اپریل کی رات سے 29 اپریل تک جبکہ 3 سے 5 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثرانداز ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔

موسمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی سے جولائی کے دوران ’ایل نینو‘ کے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

’ایل نینو‘ ایک قدرتی موسمی عمل ہے جس کے تحت بحرالکاہل کے مرکزی اور مشرقی حصوں میں سطح سمندر کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے ہواؤں، دباؤ اور بارش کے نظام میں تبدیلی آتی ہے۔

ماضی میں یہی رجحان 2023 کو ریکارڈ کا دوسرا گرم ترین سال اور 2024 کو اب تک کا سب سے گرم سال بنانے میں معاون رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی اور جون سال کے گرم ترین مہینے شمار کیے جاتے ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور جنوبی و مشرقی بلوچستان ملک کے ہیٹ ویو سے متاثرہ علاقے ہیں جہاں درجہ حرارت بعض اوقات 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں مئی اور جون کے دوران درجہ حرارت عموماً 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں یہ معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ہیٹ ویو کی شدت میں اضافہ ہوا تو بروقت آگاہی جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ ایل نینو کے دوبارہ وسط 2026 تک واپس آنے کا امکان ہے، جبکہ بعض موسمی ماڈلز کے مطابق یہ رجحان مئی تا جولائی کے دوران بھی سامنے آ سکتا ہے۔

اسی طرح نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے بھی ملک بھر میں 5 مئی تک شدید گرمی کی لہر سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ