افغانستان میں کسی یونیورسٹی کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان نے من گھڑت پراپیگنڈے کو مسترد کردیا

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان اور بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ڈرونز اور جیٹ طیاروں نے کنڑ میں یونیورسٹی کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے۔

تاہم پاکستانی ذرائع کی جانب سے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کنڑ یونیورسٹی یا اس کے ہاسٹل پر کسی قسم کی فضائی کارروائی نہیں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان اور بعض بھارتی میڈیا اداروں کی جانب سے یہ رپورٹنگ غیر مصدقہ ہے، جس کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

’تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے سے متعلق بیانیہ من گھڑت ہے اور اس کا مقصد پاکستان کے خلاف غلط تاثر پیدا کرنا ہے، اس نوعیت کی خبروں میں واضح اور مستند شواہد پیش نہیں کیے گئے، جبکہ غیر مصدقہ ذرائع پر انحصار کیا جارہا ہے۔‘

پاکستانی مؤقف کے مطابق یہ صورتحال ایک منظم اور مربوط معلوماتی مہم کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کی یہ کوششیں قابلِ مذمت ہیں، اور عوام کو ایسے غیر مصدقہ اور غیر تصدیق شدہ دعوؤں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘