ایلون مسک کا بڑا قدم، ایکس میں ڈیجیٹل بینکنگ فیچرز متعارف کرانے کی تیاری

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بزنس مین ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو ایک جامع ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت جلد ایک نیا بینکنگ اور پیمنٹس سسٹم متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ’ایکس منی‘ کے نام سے یہ مالیاتی فیچر ابتدائی طور پر محدود سطح پر آئندہ دنوں میں لانچ کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کی راہ میں ریگولیٹری منظوری سے متعلق کچھ رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی پہلے ہی امریکا کی متعدد ریاستوں میں ضروری لائسنس حاصل کر چکی ہے، جبکہ گزشتہ سال ویزا کے ساتھ شراکت داری کا اعلان بھی کیا گیا تھا تاکہ ڈیجیٹل والیٹ اور پیئر ٹو پیئر ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو مختلف مالی مراعات بھی دی جا سکتی ہیں، جن میں 6 فیصد منافع والا سیونگ اکاؤنٹ اور مخصوص ٹرانزیکشنز پر 3 فیصد کیش بیک شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایلون مسک نے 2023 میں ٹوئٹر کو ایکس میں تبدیل کرنے کے بعد یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ اسے ایک ایوری تھنگ ایپ کے طور پر ترقی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ پلیٹ فارم 2022 میں حاصل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘