پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 28 اپریل کو کراچی میں کھیلے جانے والے اہم پی ایس ایل کوالیفائر میچ کے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے شائقین کے لیے قیمتیں انتہائی کم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقین کو میچ کے ای ٹکٹس سرکاری ویب سائٹ https://pcb.tcs.com.pk سے حاصل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
𝐓𝐡𝐞 𝐰𝐚𝐢𝐭 𝐢𝐬 𝐨𝐯𝐞𝐫 𝐟𝐨𝐫 𝐊𝐚𝐫𝐚𝐜𝐡𝐢 𝐟𝐚𝐧𝐬! 🙌🏼
𝐅𝐨𝐫 𝐩𝐡𝐲𝐬𝐢𝐜𝐚𝐥 𝐭𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭𝐬 𝐯𝐢𝐬𝐢𝐭 𝐭𝐡𝐞 𝐂𝐡𝐢𝐧𝐚 𝐆𝐫𝐨𝐮𝐧𝐝 𝐛𝐨𝐱 𝐨𝐟𝐟𝐢𝐜𝐞 𝐨𝐩𝐩𝐨𝐬𝐢𝐭𝐞 𝐍𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐁𝐚𝐧𝐤 𝐒𝐭𝐚𝐝𝐢𝐮𝐦.
𝐅𝐨𝐫 𝐄-𝐭𝐢𝐜𝐤𝐞𝐭𝐬 𝐛𝐮𝐲𝐞𝐫𝐬: 𝐓𝐡𝐞𝐲… pic.twitter.com/vMazFYbUxi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 27, 2026
ای ٹکٹ رکھنے والے شائقین اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اپنے موبائل پر ٹکٹ اسکین کرا سکتے ہیں یا اس کا پرنٹ آؤٹ دکھا کر بھی انٹری حاصل کر سکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے کوالیفائر میچ کے لیے تمام انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ اس میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔
پی سی بی نے مزید بتایا کہ فزیکل ٹکٹس کی خریداری کے لیے کراچی میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کے سامنے چائنا گراؤنڈ میں قائم ٹی سی ایس باکس آفس کو فعال کر دیا گیا ہے، جہاں سے شائقین ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کوالیفائر میچ کے لیے ای ٹکٹس کی فروخت آج رات سے شروع ہوگی جبکہ فزیکل ٹکٹس کل صبح سے دستیاب ہوں گے۔
دوسری جانب لاہور میں 29 اپریل اور یکم مئی کو شیڈول ایلیمنیٹر میچز کے ٹکٹوں سے متعلق تفصیلات بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔














