عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8900 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 8900 روپے کمی کے بعد 485,062 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 7630 روپے کمی کے بعد 415,862 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 381,220 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 89 ڈالر کمی کے بعد 4627 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














