کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کرنے والے پاکستانی ہائی کمشنر ابرار حسین خان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں کمرشل کونسلر عدیلہ یونس، دفاعی اتاشی کرنل انعام خٹک اور ہیڈ آف چانسری شعیب منصور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر کینیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور ہائی کمشنر ابرار حسین خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
مقررین نے ان کے دورِ تعیناتی کے دوران دفاعی، تجارتی اور سفارتی شعبوں میں حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکا نے ابرار حسین خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔












