ملک بھر میں موسم نے کروٹ بدل لی، پہاڑی علاقوں میں بارش جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی میں اضافہ

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند پہاڑی علاقوں میں بارش کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے علاقے کھلنا میں شدید گرمی کی لہر، بجلی کی قلت سے مشکلات میں اضافہ

مری اور گلیات میں بھی مطلع ابر آلود ہے اور کسی بھی وقت بارش کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سندھ میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ بلوچستان میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق بدلتے موسم کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp