ملزم کی بھی عزت نفس، ماضی میں نیب جو کرتا رہا ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے، چیئرمین احتساب بیورو

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے نیب کے نزدیک ملزم کی بھی اتنی عزت ہے جتنی ہماری عزت ہے، ماضی میں نیب جو کرتا رہا ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ 2 ماہ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق نئی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی جن کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کرپشن کیس: نیب کی درخواست پر انٹرپول نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے

انہوں نے بتایا کہ مجوزہ ریفارمز کے بعد فائل سسٹم کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا جبکہ تمام ذمہ داریاں رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز پر عائد ہوں گی۔

چیئرمین نیب کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق ڈائگناسٹک رپورٹ درست نہیں، اور ان کے بقول عالمی مالیاتی ادارہ کسی بھی ملک کو مکمل کلین چٹ نہیں دیتا۔

انہوں نے کہاکہ نیب نے گزشتہ 3 ماہ میں ریکوری کے جو نتائج حاصل کیے ہیں، ان کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حوالے سے بھی سوالات موجود ہیں کہ آیا یہ ادارہ واقعی غیر جانبدار ہے یا نہیں، سوال یہ ہے کہ اس کی فنڈنگ کے ذرائع کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند سو افراد کے سروے سے پورے ملک کی صورتحال کا اندازہ لگانا قابلِ غور بات ہے۔ نیب کی جانب سے وصول کی جانے والی تمام رقوم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جمع کرائی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کے خلاف مختلف کیسز اب بھی زیر سماعت ہیں تاہم اب نیب کی جانب سے پریس ریلیزز جاری نہیں کی جاتیں۔ کچھ کیسز دیگر اداروں جیسے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو منتقل کیے جا چکے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ ادارے کے نزدیک ملزم کی عزت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی کسی دوسرے شہری کی، اور موجودہ پالیسی ماضی کے طریقہ کار سے مختلف ہے۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ الزامات، نیب نے ملک ریاض کے صاحبزادے سمیت 4 افراد کو طلب کرلیا

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع کے لیے کسی سے کوئی درخواست نہیں کی۔

چیئرمین نیب نے مزید بتایا کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے پر انٹرپول نے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے ہیں، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘