پی ایس ایل 11: حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے، جس میں شان مسعود کی ناقابل شکست 69 رنز کی اننگز نمایاں رہی، جو انہوں نے 46 گیندوں پر کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نواز 18 رنز بنا سکے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں حیدرآباد کنگز مین نے ہدف باآسانی 16ویں اوور میں حاصل کلیا۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عثمان خان 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ معاذ صداقت نے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ مارنس لبوشین 11 رنز تک محدود رہے، جبکہ صائم ایوب 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کنگز مین نے میچ 8 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا اور ایلیمینیٹر 2 کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

دوسری جانب پشاور زلمی پہلے ہی کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، تہران کے مطالبات رکاوٹ بن گئے، وال اسٹریٹ جرنل

نیتن یاہو نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا، حماس کو غیر مسلح کرنے تک اسرائیلی فوج واپس نہیں ہوگی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب، چند مقامات پر بارش کا امکان

پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار