صدر ٹرمپ نے امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر فیصلے کیے، امریکی وزیر جنگ کانگریس میں پیش

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ پہلی بار کانگریس کی امریکی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

کمیٹی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دفاعی بجٹ کو 1.5 کھرب ڈالر تک بڑھانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی وزیر جنگ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کمیٹی کے سامنے مؤقف پیش کیا۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ان کے مطابق یہ تنازع امریکا کی سلامتی سے جڑا ہوا ہے اور حکومت ملک کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی عوام کو اپنی افواج پر فخر ہے اور صدر ٹرمپ وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر فیصلے کیے۔

جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف آپریشن ’ایپک فیوری‘ پر بریفنگ دی اور کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے منظم اور پیشہ ور فوج ہے۔

ان کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی میں اپنے اہداف حاصل کیے ہیں اور ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جنرل ڈین کین نے مزید کہاکہ مجوزہ 1.5 ٹریلین ڈالر کا دفاعی بجٹ مستقبل کی سیکیورٹی کے لیے ایک اہم سرمایہ کاری ہے، کیونکہ جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی کا کردار تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اسی کے مطابق دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں