امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاسپورٹ کے ڈیزائن میں انقلابی تبدیلیوں اور ان پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شامل کرنے کے منصوبے نے ملک بھر میں تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین اور اپوزیشن حلقوں کی جانب سے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ کئی افراد نے اسے ‘مضحکہ خیز’ اور ‘بدصورت’ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پاسپورٹ کے ایک نئے ڈیزائن کو حتمی شکل دے رہے ہیں جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری بار حلف برداری کی سرکاری تصوی نمایاں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ’دل کرتا ہے اپنا امریکی پاسپورٹ پھاڑ کر پاکستان میں ہی رہ جاؤں‘، سکھ یاتری کا پاکستانیوں سے محبت کا اعتراف
وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اسے پیٹریاٹ پاسپورٹ (محب وطن پاسپورٹ) کا نام دیتے ہوئے عقاب کے ایموجی کے ساتھ ان لاک قرار دیا گیا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا پاسپورٹ ابتدائی طور پر صرف واشنگٹن پاسپورٹ ایجنسی سے ذاتی طور پر تجدید کروانے والے شہریوں کو جاری کیا جائے گا۔ دیگر شہروں کے دفاتر اور آن لائن تجدید کروانے والے افراد فی الحال پرانے ڈیزائن والا پاسپورٹ ہی حاصل کر سکیں گے۔
اس منصوبے کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بالخصوص ایکس پر تنقید کا طوفان آ گیا ہے۔
ایک صارف نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ معیشت کی بہتری کے بجائے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی تصویر پاسپورٹ پر لگانا ترجیحات کا غلط انتخاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت کا ٹرمپ کی پاسپورٹ پالیسی پر پابندی کا فیصلہ،وائٹ ہاؤس کا شدید ردعمل
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ٹرمپ کی 2023 کی مشہور ‘مگ شاٹ’ (پولیس فائل فوٹو) سے مماثلت رکھتی ہے جس میں جان بوجھ کر جارحانہ تیور اپنائے گئے ہیں۔
کچھ صارفین نے تو احتجاجاً فوٹو شاپ کے ذریعے پاسپورٹ کی ایسی تصاویر بھی شیئر کرنا شروع کردیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو متنازع شخصیات کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے فوٹوگرافر ڈینیل ٹورک، جنہوں نے یہ تصویر کھینچی، کا کہنا ہے کہ یہ پورٹریٹ ‘مزاحمت’ کی علامت ہے، تاہم امریکی عوام کی بڑی تعداد اسے قومی دستاویز کی تضحیک قرار دے رہی ہے۔












