جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، بلوچستان ہائی کورٹ کے 5 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچوں ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جن ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ان میں جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا۔

اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججوں کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تینوں ججز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز میں جسٹس شاہد خان، جسٹس فضل سبحان اور جسٹس خورشید اقبال کے نام شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘