امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف صحافی کیٹلن ڈورن بوس جو حال ہی میں ’اسلام آباد ٹاکس‘ میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان آئی تھیں وہ امریکا واپس چلی گئی ہیں۔
پاکستان کے دورے کے اختتام پر انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ یہاں آنا، آپ سب سے ملنا، آپ تک خبریں پہنچانا اور آپ کی ثقافت کو قریب سے جاننا واقعی میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’جیسا استقبال مجھے پاکستان میں ملا اگر اس کا آدھا بھی امریکی وفد کو مل جائے تو وہ کبھی واپس نہ جائیں‘، امریکی صحافی
آکر میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بھرے دل اور زندگی بھر کی یادوں کے ساتھ امریکا واپس جا رہی ہوں۔ اگلی ملاقات تک۔
Shukriya, Pakistan! It was truly an honor to come here, meet you all, bring you the news and dive into your culture. I head back to the USA with a full heart and lifetime of memories. Until next time! pic.twitter.com/xIEWvRI1oW
— Caitlin Doornbos (@CaitlinDoornbos) April 30, 2026
سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دیکھنے اور سیکھنے کے لیے اب بھی بہت کچھ موجود ہے لہٰذا وہ دوبارہ ضرور یہاں کا رخ کریں۔
اللہ بخش نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی لڑکی تو واپس چلی گئی مگر اس کا دل اسلام آباد میں ہی رہ گیا ہے۔ دیگر صارفین نے بھی امید ظاہر کی کہ وہ بہت جلد ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی صبح، ناشتہ، حلوہ اور پاکستانی مہمان نوازی، امریکی صحافی پاکستان کی گرویدہ بن گئیں
واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں کیٹلن ڈورن بوس کا کہنا تھا کہ اگر کسی امریکی وفد کو وہ آدھا استقبال بھی نصیب ہو جائے جو انہیں پاکستان میں ملا ہے تو وہ شاید کبھی واپس نا جائیں۔














