ایکسپورٹ سبسڈی کیس میں 15 شوگر ملز کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے شوگر ملز کو ایکسپورٹ سبسڈی کی فراہمی سے متعلق اہم مقدمے کی سماعت کے لیے 7 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

اس سلسلے میں جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جو شوگر ملز کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ایکسپورٹ سبسڈی دینا حکومتی پالیسی کا معاملہ ہے۔

یہ پڑھیں: سبسڈی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اسحاق ڈار کی ہدایت

عدالت نے مزید کہا تھا کہ ایکسپورٹ سبسڈی شوگر ملز سمیت کسی کا کوئی بنیادی حق نہیں جس کے اجرا کا عدالت حکم دے سکے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا تھا کہ سبسڈی کی منظوری یا عدم منظوری انتظامی اختیار کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی پہلے ہی شوگر ملز کو ایکسپورٹ سبسڈی دینے کی منظوری دے چکی تھی، جس کے بعد شوگر ملز نے سبسڈی کے حصول کے لیے آئینی عدالت سے رجوع کیا۔

مزید پڑھیں: کیا چینی مل مالکان کے غیرمعمولی منافع پر ونڈ فال ٹیکس عائد کیا جاسکے گا؟

مجموعی طور پر 15 شوگر ملز نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اپیلیں دائر کی ہیں۔

اب وفاقی آئینی عدالت میں ہونے والی آئندہ سماعت اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا سبسڈی کے اجرا سے متعلق حکومتی پالیسی کو عدالتی جانچ کے دائرے میں لایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

اس کیس کے فیصلے کے ملکی صنعتی اور برآمدی شعبے پر اہم اثرات متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں