وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے یومِ مزدور (یکم مئی 2026) کے موقع پر اپنے پیغام میں محنت کش طبقے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مزدور ملک کی معیشت اور ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ مل کر یومِ مزدور مناتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ محنت کشوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور، کسان، کاریگر، فیکٹری ورکرز اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد معاشرے کی بنیاد ہیں جن کی محنت سے زندگی کے پہیے رواں دواں ہیں۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif's Message on Labour Day 1 May, 2026.
Pakistan joins the international community today in commemorating Labour Day with renewed resolve and commitment. On this occasion, I pay tribute to workers across the world, and especially to the… pic.twitter.com/Us0qnyiqAm
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 1, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستانی محنت کش نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی ترسیلات زر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت ہنر مندی کے فروغ کے لیے قومی ہنر مندی ترقیاتی پالیسی کے تحت اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ زبان کی مہارت، پیشہ ورانہ تربیت اور بین الاقوامی سرٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو باعزت روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کے بینک یکم مئی کو بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک کا یوم مزدور پر تعطیل کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ سمیت ادارے محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح کے لیے سرگرم عمل ہیں اور پنشن، رہائش اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
On this Labour Day, I join the nation in honouring every member of our workforce – at home and abroad – whose hands carry the weight of our shared future.
Their dedication, resilience and quiet sacrifice build our homes, power our industries, sustain our economy and drive…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 1, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت، کاروباری طبقے اور صنعتی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو محنت کشوں کے حقوق اور ان کے وقار کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
آخر میں وزیراعظم نے دعا کی کہ پاکستانی محنت کش اپنی محنت، دیانت اور لگن کے ذریعے ملک کا نام روشن کرتے رہیں اور قومی ترقی و وقار کی علامت بنے رہیں۔














