پی ایس ایل 11: ناہید رانا فائنل سے قبل پشاور زلمی میں شامل، جاوید آفریدی کا اظہار تشکر

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلادیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کو جوائن کر لیا ہے، جس سے ٹیم کے بولنگ اٹیک کو مزید تقویت ملی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو خصوصی اجازت دیتے ہوئے انہیں پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی منظوری دی، جس کے بعد وہ فوری طور پر زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناہید رانا کو فائنل میں کھیلنے کی اجازت دینے پر وہ تمیم اقبال کے شکر گزار ہیں اور یہ زلمی فینز کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ ٹیم منیجمنٹ کی خواہش ہے کہ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد کھلاڑی جلد از جلد ٹیم کو جوائن کریں تاکہ اہم میچز میں شرکت ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

واضح رہے کہ ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے باعث ٹیم سے دور تھے، تاہم اب وہ پی ایس ایل فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس سے قبل ایلیمنیٹر ٹو کا اہم میچ آج حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، تہران کے مطالبات رکاوٹ بن گئے، وال اسٹریٹ جرنل

نیتن یاہو نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا، حماس کو غیر مسلح کرنے تک اسرائیلی فوج واپس نہیں ہوگی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب، چند مقامات پر بارش کا امکان

پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار