امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں کے مقابلے میں اس وقت مضبوط ترین سطح پر ہیں، جبکہ بدلتے ہوئے علاقائی سیکیورٹی نظام میں اسلام آباد کا کردار بھی مزید اہم ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:رضوان سعید شیخ امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات، دفتر خارجہ
پاکستانی نژاد امریکی صحافیوں کی تنظیم کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ کئی دہائیوں تک تعاون اور کشیدگی کے اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت غیر معمولی طور پر بہتر ہیں، تاہم اس صورتحال پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر سیاسی اور تزویراتی تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں تبدیل کرنا ضروری ہے، بالخصوص معاشی شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت کی شکست سے پاکستان کو غیر معمولی عالمی مقام حاصل ہوا، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ
سفیر کے یہ ریمارکس پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے ایک روز بعد سامنے آئے ہیں۔













