ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، شرائط نرم کردیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اپنی سابقہ سخت شرائط میں نرمی اختیار کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے، کیا مستقبل قریب میں امریکا ایران مذاکرات کا امکان ہے؟

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ بات چیت کی بحالی کے بدلے میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ حملے روکنے کی ضمانت دی جائے جبکہ محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے پر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔

اخبار کے مطابق تہران نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ امریکی پابندیوں میں نرمی کے بعد جوہری امور پر مذاکرات کو بعد کے مرحلے میں زیرِ غور لایا جائے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران آئندہ ہفتے پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے آمادگی ظاہر کر چکا ہے، تاہم اس حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے نہ کوئی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک دور اسلام آباد میں ہو چکا ہے، جس میں فریقین کسی نکتے پر متفق نہیں ہو سکے تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران کے ساتھ فون پر بات چیت جاری ہے، 18 گھنٹے کا سفر کرکے ایسی باتیں کرنے کا فائدہ نہیں جن کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں سفارتکاری، میئر لندن کی وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کی بحری ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے، اور اس کا ایران کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک