امریکا ایران مذاکرات میں سفارتکاری، میئر لندن کی وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میئر لندن صادق خان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے داد کے مستحق ہیں اور انہوں نے امن کے قیام کے لیے غیرمعمولی قیادت کا مظاہرہ کیا۔

ٹریفالگر اسکوائر میں ویساکھی کی تقریب کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر کا پاکستان کا دورہ بھی شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی خواہش ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مستقل بنیادوں پر قائم رہے، اور اس مقصد کے لیے سفارتکاری نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے، جبکہ تنازعات کو پُرامن اور خوش اسلوبی سے حل کیا جانا چاہیے۔

صادق خان نے مزید کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ عموماً کم ہی کسی کی تعریف کرتے ہیں، اس لیے ان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف پاکستان کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب